English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  موجودہ قضيے -: اسلامی نظام حکم کے سائے میں ملک کا کردار - نخلستان اسلام -: افسوس نہ کریں اور زندگی کو خوشگوار بنائیں - حادثات -: فلسطینی گا‏ؤں دیریاسین کی بھلائی ہوئی دردناک داستان - اپني مشکلات بتائيں -: خاوند حسن معاشرت پر عمل نہيں كرتا اور نہ ہى اخراجات ديتا ہے اور بيوى خلع لينا چاہتى ہے - موجودہ قضيے -: فقہی اختلاف کے آداب میں سے ہے۔۔۔ فروعات میں فریق مخالف کی رائے کا احترام کرنا - کتابيں -: مغرب کی اسلام دشمنی کے پہلو۔۔ ٹکراؤ کا آغاز - نخلستان اسلام -: مایوس نہ ہوں - مسلم خاندان -: کیا عورت سے متعلق اسلام منفی سوچ رکھتا ہے؟(1)۔ - فتوے -: کسی جگہ اکٹھا ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا حکم - مسلم خاندان -: خواتین مسجد سے بے دخل کیوں؟۔ - موجودہ قضيے -: امت اسلامیہ کو اجتماعی طور پر مرتد گرداننا۔۔۔ جھوٹ اور بے بنیاد ہے - فتوے -: کیا عورت کا مرد کے پیچھے بغیر کسی حائل کے نماز پڑھنا جائز ہے؟۔ - مسلم خاندان -: مس کال یا جہنم سے نجا ت کا ایک ذریعہ؟۔ - جہاد کا حکم -: اخلاق نبوی کے درخشاں پہلو۔۔ دشمن کی نوعیت -  
ووٹ ديں
کیا شام میں مظاہرہ کرنے والی عوام کی فتح ممکن ہے؟
ہاں
نہیں
معلوم نہیں
سابقہ را? عامہ
اخبار -

ہیلی کاپٹر بیلٹ باکس اور دیگر سامان بنغازی لے جا رہا تھا

????? ?? العربیہ - ہفتہ 7 جولائ 2012

ہیلی کاپٹر بیلٹ باکس اور دیگر سامان بنغازی لے جا رہا تھالیبیا میں آج ما بعد انقلاب پہلے عام انتخابات کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل ہی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ جمعہ کی شام دارالحکومت طرابلس سے بنغازی شہر میں بیلٹ بکس اور انتخابی عملے کا دیگر سامان لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار الیکشن کمیشن کا ایک اہلکار مارا گیا۔ تاہم ہیلی کاپٹر محفوظ رہا ہے۔

بنغازی کے ایک سیکیورٹی کرنل علی الشیخی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ مشرقی لیبیا میں حواری کے مقام پر پیش آیا۔ فائرنگ ہلکے ہتھیاروں سے کی گئی تاہم اس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار الیکشن کمیشن کا ایک اہلکار مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کو وہیں اتار لیا گیا اور حملہ آورں کی تلاش کے لیے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیبیا کے الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعے میں مارے جانے والے شخص کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ کمیشن کا ایک عہدیدار تھا جسے بنغازی میں الیکشن کی نگرانی کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔

ادھر بن غازی میں الیکشن کے دوران ہنگامی طبی سروسز فراہم کرنے والے ایک مرکز پر بھی دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بنغازی میں علاء بن کزہ نامی اس ہنگامی طبی مرکز کو بند کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا ہے کہ علاء بن کزہ کالونی میں میڈیکل سینٹر پر حملے کے بعد نامعلوم افراد نے ادویات اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا اور فرار ہو گئے تھے، تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

خیال رہے کہ لیبیا میں گذشتہ برس سابق مرد آہن مقتول کرنل معمر قذافی کے خلاف عوام کے ایک طویل خونی انقلاب کے بعد یہ ملک میں پہلے عام انتخابات ہیں۔ یہ انتخابات بھی تشدد کے سائے میں ہو رہے ہیں کیونکہ کرنل قذافی کے بعد ملک کے بعض حصوں سے علاحدگی کی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں اور کرنل قذافی کی باقیات بھی اپنا ہاتھ دکھا سکتی ہیں۔ ایسے میں عبوری کونسل کی جانب سے انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانا ایک مشکل مرحلہ ہو گا۔



اخبار -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت