English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  موجودہ قضيے -: اسلامی نظام حکم کے سائے میں ملک کا کردار - نخلستان اسلام -: افسوس نہ کریں اور زندگی کو خوشگوار بنائیں - حادثات -: فلسطینی گا‏ؤں دیریاسین کی بھلائی ہوئی دردناک داستان - اپني مشکلات بتائيں -: خاوند حسن معاشرت پر عمل نہيں كرتا اور نہ ہى اخراجات ديتا ہے اور بيوى خلع لينا چاہتى ہے - موجودہ قضيے -: فقہی اختلاف کے آداب میں سے ہے۔۔۔ فروعات میں فریق مخالف کی رائے کا احترام کرنا - کتابيں -: مغرب کی اسلام دشمنی کے پہلو۔۔ ٹکراؤ کا آغاز - نخلستان اسلام -: مایوس نہ ہوں - مسلم خاندان -: کیا عورت سے متعلق اسلام منفی سوچ رکھتا ہے؟(1)۔ - فتوے -: کسی جگہ اکٹھا ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا حکم - مسلم خاندان -: خواتین مسجد سے بے دخل کیوں؟۔ - موجودہ قضيے -: امت اسلامیہ کو اجتماعی طور پر مرتد گرداننا۔۔۔ جھوٹ اور بے بنیاد ہے - فتوے -: کیا عورت کا مرد کے پیچھے بغیر کسی حائل کے نماز پڑھنا جائز ہے؟۔ - مسلم خاندان -: مس کال یا جہنم سے نجا ت کا ایک ذریعہ؟۔ - جہاد کا حکم -: اخلاق نبوی کے درخشاں پہلو۔۔ دشمن کی نوعیت -  
ووٹ ديں
کیا شام میں مظاہرہ کرنے والی عوام کی فتح ممکن ہے؟
ہاں
نہیں
معلوم نہیں
سابقہ را? عامہ
نخلستان اسلام -

لوگ آپ کی تکذیب کریں تو اس کا غم نہ کرو

شیخ/ حمدی عبدالرحمنبقلم: شیخ/ حمدی عبدالرحمن۔۔ غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے ان لوگوں پر بے پایاں احسان کیا ہو اور ان لوگوں نے آپ کا شکریہ نہ ادا کیا ہو۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے انہیں نوازا ہو اور ان لوگوں نے آپ سے منع کیا ہو۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے ان کے ساتھـ صلہ رحمی کی ہو اور ان لوگوں نے آپ سے قطع تعلق کیا ہو۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ ان کو سمندرکی تاریک گہرائیوں سے نکالنے کے لئے آگے بڑھے ہوں اور ان کو اپنی پشت پر اٹھا لیا ہو اور اس حال میں ان لوگوں نے آپ کو خنجر مارا ہو۔

غم نہ کرو۔۔۔ " آپ ان کے بارے میں غم نہ کریں اور ان کے داؤں گھات سے تنگ دل نہ ہوں"۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب یہ لوگ آپ کے خلاف سازش رچیں تاکہ آپ کو دور کرسکیں۔۔۔ کیونکہ یہ لوگ آپ کے خلاف چالبازی کر رہے ہیں اور اللہ رب العالمین آپ کے حق میں چال چل رہا ہے۔ " اور وہ تو اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیریں کر رہا تھا اور سب سے زیادہ مستحکم تدبیر والا اللہ ہے"۔ 

غم نہ کرو۔۔۔ اگر یہ لوگ آپ کو کسی فیلڈ سے دھتکار دیں۔۔۔ کیونکہ اللہ رب العالمین آپ کے لئے دوسرے فیلڈ کے راستے ہموار کردے گا۔۔۔ اگر ان لوگوں نے آپ کے سامنے دروازہ بند کردیا تو اللہ رب العالمین آپ کے لئے دوسرے بہت سارے دروازے کھول دے گا۔

غم نہ کرو۔۔۔ اگر ان کے اندر خیر و بھلائی کا فقدان ہو۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے ان کو کنوئیں کی تہ سے نکالا تو ان لوگوں نے آپ کو بہت ہی ہلکی قیمت پر گـنتی کے چند درہموں پر ہی بیچ ڈالا ، وہ لوگ تو آپ کے بارے میں بہت ہی بے رغبت تھے۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے شب و روز اور چپکے چپکے اور اعلانیہ طور پر بھی کوشش کی۔۔۔ پھر ان لوگوں نے آپ سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور آپ کو ہی رسوا کیا!

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے انہیں چھپانے کی کوشش کی اور ان لوگوں نے آپ کو رسوا کیا۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے انہیں کھلایا اور ان لوگوں نے آپ کو بھوک سے تڑپایا!

غم نہ کرو۔۔۔ جب آپ نے ان پر رزق اور کام کے دروازے کھول دئیے پھر ان لوگوں نے آپ کو گالیاں دیں۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب ان لوگوں نے آپ کو پتھروں سے مارا ، یہ لوگ تو اس سے بھی بڑے بڑے منکرات اور معصیت کے کام کرچکے ہیں۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب ان لوگوں نے آپ کو ایجینٹ گردانا حالانکہ یہ لوگ بذات خود اس صفت کے مستحق ہیں۔

غم نہ کرو۔۔۔ کیونکہ اللہ رب العالمین آپ کے ساتھـ ہے۔

غم نہ کرو۔۔۔ کیونکہ اللہ رب العالمین ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرے گا اور اگر نیکیاں ہوں گی تو وہ انہیں کئي گنا زیادہ کردے گا۔۔۔ اور اپنے پاس سے اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

غم نہ کرو۔۔۔ کیونکہ اللہ رب العالمین کے پاس کوئی بھی نیکی رائیگاں نہیں ہوتی ہے۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب اللہ رب العالمین آپ سے لوگوں کی ضرورتوں کو پوری کرتا ہو۔۔۔ کیونکہ آپ تمام لوگوں میں سب سے بہتر ہیں۔۔۔ اور لوگوں میں سب سے بہتر وہی شخص ہوتا ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہو۔

غم نہ کرو۔۔۔ اور نہ ہی خیر و بھلائی کے کام کرنے سے پیچھے ہٹو۔

غم نہ کرو۔۔۔ اور نہ ہی خیر و بھلائی کے کام پر نادم ہو۔

غم نہ کرو۔۔۔ جب وہ لوگ خیر و بھلائی کے اہل ہی نہ ہوں۔۔۔ یقینا آپ تو خیر و بھلائی کے اہل ہیں۔۔۔ کیا اللہ رب العالمین نے ان لوگوں کے بارے میں یہ نہیں فرمایا: "میں پیدا کرتا ہوں اور وہ میرے سوا غیر کی پرستش کرتے ہیں۔۔۔ میں روزی دیتا ہوں اور وہ شکر دوسرے کا ادا کرتے ہیں ، میں ان پر رحمتیں نازل کرتا ہوں۔۔۔ اور ان کی طرف سے برائیاں سامنے آتی ہیں"۔

لاتحزن إن جحدوك UR



نخلستان اسلام -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت