English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  موجودہ قضيے -: اسلامی نظام حکم کے سائے میں ملک کا کردار - نخلستان اسلام -: افسوس نہ کریں اور زندگی کو خوشگوار بنائیں - حادثات -: فلسطینی گا‏ؤں دیریاسین کی بھلائی ہوئی دردناک داستان - اپني مشکلات بتائيں -: خاوند حسن معاشرت پر عمل نہيں كرتا اور نہ ہى اخراجات ديتا ہے اور بيوى خلع لينا چاہتى ہے - موجودہ قضيے -: فقہی اختلاف کے آداب میں سے ہے۔۔۔ فروعات میں فریق مخالف کی رائے کا احترام کرنا - کتابيں -: مغرب کی اسلام دشمنی کے پہلو۔۔ ٹکراؤ کا آغاز - نخلستان اسلام -: مایوس نہ ہوں - مسلم خاندان -: کیا عورت سے متعلق اسلام منفی سوچ رکھتا ہے؟(1)۔ - فتوے -: کسی جگہ اکٹھا ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا حکم - مسلم خاندان -: خواتین مسجد سے بے دخل کیوں؟۔ - موجودہ قضيے -: امت اسلامیہ کو اجتماعی طور پر مرتد گرداننا۔۔۔ جھوٹ اور بے بنیاد ہے - فتوے -: کیا عورت کا مرد کے پیچھے بغیر کسی حائل کے نماز پڑھنا جائز ہے؟۔ - مسلم خاندان -: مس کال یا جہنم سے نجا ت کا ایک ذریعہ؟۔ - جہاد کا حکم -: اخلاق نبوی کے درخشاں پہلو۔۔ دشمن کی نوعیت -  
ووٹ ديں
کیا شام میں مظاہرہ کرنے والی عوام کی فتح ممکن ہے؟
ہاں
نہیں
معلوم نہیں
سابقہ را? عامہ
نخلستان اسلام -

اللہ کی قربت سے زندگی خوشگوار ہوجاتی ہے

بقلم: تراجی جنزوری۔۔ جب بھی ہم نے اپنے گناہوں کو یاد کیا ، اور ان معصیتوں کو یاد کیا جن کا ہمارے اعضاء نے ارتکاب کیا تو زمین ہمارے لئے تنگ ہوگئی ، ہم نے بذات خود اپنے اندر تنگی کا احساس کیا اس وقت مجھے یقین ہوگیا کہ اللہ رب العالمین کے سوا کہیں اور جائے پناہ نہیں ہے لہذا ہم اللہ ہی کی طرف بڑھے اس کے اسماء حسنی کو یاد کرنے لگے اسی کے ذریعہ اسی کی خاطر جئیں تو ایسی صورت حال میں ہمیں "کریم" کا لفظ یاد آیا۔

وہ کریم۔۔۔ جو نابالغ بچوں کا حساب کتاب نہیں کرتا جب تک کہ وہ سن بلوغ کو نہ پہنچ جائے جیسا کہ ایک عورت نے اپنے ایک نابالغ بچے کا مسئلہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے کہا۔۔۔ کیا اس کا حج ہوجائے گا؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں اور ثواب تمہیں ملے گا۔

وہ کریم۔۔۔ جو جنت میں کھجور کے ایک ٹکڑے کے عوض بھی داخل کردیتا ہے "جہنم سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کرکے کیوں نہ صحیح"۔

وہ کریم۔۔۔ جو معمولی سا عمل بھی قبول فرماتا ہے اور بہت ساری خطائیں درگزر کردیتا ہے ، بنواسرائیل کی ایک بدکار عورت جنت میں ایک پیاسے کتے کو پانی پلانے کے بدلے داخل ہوگئی جو کہ پیاس کی شدت سے مٹی چاٹ رہا تھا۔

وہ کریم۔۔۔ جس کے کرم کا یہ عالم ہے کہ " نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں"۔۔۔ "جس نے کسی برائی کا ارادہ کیا اور اسے کیا نہیں تو وہ اس کے حق میں نیکیاں شمار کی جاتی ہیں"۔

وہ کریم۔۔۔ جس کے کرم کا یہ عالم ہے کہ اگر کسی نے نیکی کا ارادہ کیا اور اسے کیا نہیں تو وہ اس کے حق میں ایک نیکی شمار کی جاتی ہے۔۔۔ اور اگر کر لیا تو دس سے لیکر سات سو اور اس سے بھی کہیں زیادہ نیکیاں لکھی جاتی ہیں؟۔

سلف صالحین میں سے کسی نے اپنے بھائی سے یہ سوال کیا: کون ہمارا حساب وکتاب کرے گا؟۔

تو اس نے برجستہ جواب دیا "کریم"۔

دریافت کرنے والے نے کہا: تو پھر بخدا ہم لوگ کامیاب ہوگئے۔

کیونکہ "کریم" حساب و کتاب میں نکتہ چینی نہیں کرتا۔۔۔ کریم وہ ہے جو درگزرکردیتا ہے۔۔۔ کریم وہ ہے جو سخاوت سے کام لیتا ہے۔۔۔ کریم وہ ہے جو معاف کردیتا ہے۔۔۔ رحم وکرم کرتا ہے۔۔۔ بردباری سے کام لیتا ہے۔۔۔ مغفرت کردیتا ہے۔۔۔ کریم ہے وہ ذات جس نے قرآن کریم نازل فرمایا۔

قرآن کریم۔۔۔ ایک حرف پر دس نیکی "میں یہ نہیں کہتا کہ (الم) ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے میم ایک حرف ہے"۔

قرآن کریم۔۔۔ جو قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہے اور وہ اس کی تلاوت کرنے میں ماہر ہے تو وہ بزرگوں و پاکبازوں کے ساتھـ ہوگا۔۔۔ اور جو شخص قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہے اور وہ اس کی تلاوت میں مشقت کا احساس کرتا ہے تو اس کے لئے دوگنا اجر ہے"۔

قرآن کریم۔۔۔ قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے سے کہا جائے گا: "پڑھو اور چڑھتے جاؤ اور ترتیل کے ساتھـ پڑھو۔۔۔ تمہاری منزل تمہارے قرآن کریم کے آخری آیت کے پڑھنے کے پاس ہے"۔

وہ کریم۔۔۔ جس نے مکرم و معزز انبیاء و رسول بھیجے۔

مکرم و معزز ابراہیم۔۔۔ "کہنے لگے کہ اسے جلادو اور پنے خداؤں کی مدد کرو اگرتمہیں کچھـ کرنا ہی ہے" ان کا حال ان لوگوں کے ساتھـ یہ ہے "اے میرے پالنے والے معبود! انہوں نے بہت سے لوگوں کو راہ سے بھٹکا دیا ہے پس میری تابعداری کرنے والا میرا ہے اور جو میری نافرمانی کرے تو تو بہت ہی معاف کرنے اور کرم کرنے والا ہے"۔

کریم ابن کریم ابن کریم ابن کریم۔۔۔ ان کے بھائیوں نے ان کے ساتھـ چال چلی۔۔۔  کہا ان کو غیرآباد گہرے کنوئیں کی تہ میں پھینک دو۔۔۔ غلاموں کی طرح بیچا۔۔۔ فتنوں سے دوچار ہوئے۔۔۔ سلاخوں کے پیچھے ڈال دیئے گئے۔۔۔ پھر اقتدار نے ان کے قدم چومے۔۔۔ اور ان کے سارے بھائی ان کے سامنے معذرت کرتے ہوئے حاضر ہوئے۔۔۔ تو معزز و مکرم (یوسف علیہ السلام) نے جواب دیا: "آج تم پر کوئی ملامت نہیں ہے اللہ تمہیں بخشے، وہ سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے"۔

مکرم و معزز کے سردار۔۔۔ ان ایذا رسانیوں کے بعد جن کا سلسلہ سالہاں سال جاری رہا۔۔۔ ہرہر طرح کی تکلیفیں۔۔۔ فتح مکہ کے دن معاملہ آپ کے ہاتھوں میں آگیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: "جاؤ تم سب کے سب آزاد ہو"۔

وہ کریم جو معزز داعیان دین سے محبت کرتا ہے۔

معزز داعیان دین۔۔۔ جن کا شعار ہے: "کہہ دیجئے کہ میں قرآن کے پہنچانے پر تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر جو شخص اپنے رب کی طرف راہ پکڑنا چاہے"، برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتا۔۔۔ بلکہ اسے معاف کردیتا ہے"، برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہوجائے گا جیسے دلی دوست"۔۔۔ "لوگوں سے اچھی بات کہو"۔۔۔ "لوگوں کے ساتھـ ایسے ہی احسان کرو جیسا کہ اللہ رب العزت نے تمہارے ساتھـ احسان کیا ہے"۔

احسان کے ذریعہ لوگوں کے ساتھـ معاملہ کرتے ہیں نہ کہ ناپ تول کر معاملہ کرتے ہیں فضل و کرم کے ساتھـ پیش آتے ہیں نہ کہ صرف عدل پر ہی اکتفاء کرتے ہیں، اگر لوگ اسے پتھر مارتے ہیں تو وہ ان کا سامنا پھل سے کرتا ہے۔۔۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک وفد آتا ہے اور آپ سے سوال کرتا ہے آپ انہیں جواب دیتے ہیں وہ لوگ آپ سے فتوی پوچھتے ہیں آپ انہیں فتوی دیتے ہیں اور اس سے پہلے کہ وہ آپ کے پاس سے رخصت ہوں آپ نے ان سے دریافت کیا کہ آپ لوگوں کا امیر کون ہے؟ تو ان لوگوں نے جواب دیا: فلاں۔۔۔ مگر ہم لوگ انہیں بخیل سمجھتے ہیں۔۔۔ لہذا آپ نے فورا اسے معزول کردیا اور آپ نے فرمایا کہ اب تم لوگوں کا امیر فلاں ہے۔۔۔ اسی دن سے یہ قاعدہ بن گیا کہ "بخیل امیر نہیں بن سکتا ہے"۔

لہذا بخیل قائد نہیں بن سکتا۔۔۔ اور نہ ہی داعی بن سکتا ہے۔۔۔ نہ ہی تربیت کرنے والا بن سکتا ہے۔۔۔ اور نہ ہی۔۔۔ لہذا وہ داعی نہ ہی کبھی کامیاب ہوا ہے اور نہ ہی کامیاب ہوگا جو احسان نہ کرتا ہو، ہم رب کائنات سے دعاء گو ہیں کہ وہ ہم پراحسان کرے اور ہم سب کو احسان کرنے والوں میں سے بنائے۔۔۔ اور اسی کے فضل و کرم سے ہم جنت الفردوس کا اور مکرم و معزز انبیاء کی صحبت کا سوال کرتے ہیں۔

ومع الكريم تطيب الحياة UR



نخلستان اسلام -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت