|
سال بھر روزے کے فوائد سے لطف اندوز ہوں بقلم: ڈاکٹر/ حسن الحیوان۔۔ اللہ رب العالمین نے فرشتوں کو روح سے پیدا کیا اور ان کے اندر شہوت نہیں رکھی۔۔۔ جانورں کو بغیر عقل کے پیدا کیا اور ان کے اندر شہوت رکھی۔۔۔ انسانوں کو پیدا کیا اور ان تینوں کے مجموعہ (روح، عقل، شہوت) کو ان کے اندر ڈال دیا۔ انسانوں کی بقاء اس وقت تک ناممکن ہے جب تک کہ زندگی کے ہرگوشے میں بغیر کسی استثناء کے ان تینوں کے درمیان توازن نہ پایا جائے۔
مثال کے طور پر اللہ رب العالمین نے آپ کو اس جسم کی نعمت سے نوازہ ہے تاکہ آپ اسے اپنے اسلامی اہداف و مقاصد کے لئے استعمال کریں نہ کہ اسے مادی شہوتوں کو پورا کرنے کے لئے استعمال کریں، یہی وجہ ہے کہ اسلام نے مسلمانوں کو اپنی شہوتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے شریعت اسلامیہ کے مطابق اچھی طرح سے تربیت دی ان کی شہوت پر پابندی نہیں لگائی۔۔۔ مثال کے طور پر مرد اور عورت کے درمیان تعلقات کو شادی کے ذریعہ جائز قرار دیا ، کمائی وغیرہ کے طریقے کا اصول و ضابطہ مقرر کردیا ، مال و دولت کے پجاریوں کو اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کو کہا اسی طرح سے پیٹ کی شہوت پر کنٹرول کرنے کے لئے بےشمار نبوی ہدایات موجود ہیں۔ لہذا ہمیں اپنے نفس پر کافی حد تک کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہ رمضان یہ نفس کے خلاف جنگ کرنے میں عمدہ طریقے سے مشق کرنے میں ایک سنٹر کی حیثیت رکھتا ہے، توکیا ہے کوئی ایسی قوم یا کوئی ایسی امت جو ایک خاص وقت میں اس طرح سے مشق کرتی ہو؟ بذات خود مشق ہی ایک حد تک مشق کئے جانے والےسنٹر کا اہم مقصد ہے یا بدیہی طور پراس کا مقصد مشق کئے جانے کے بعد والے مرحلے میں سال بھر کے لئے اس کے اثرات باقی رہنا مقصود ہے۔ ہم اس وقت بہت بڑی غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں جب ہم کسی شخص کے حد سے تجاوز کرجانے پر اس کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ وہ بہیمانہ شہوت والا ہے(اے کاش کہ وہ ایسا ہوتا) کیونکہ چوپایوں کا نر یہ مادہ کے پاس اسے حاملہ کرنے کی غرض سے اس سے قریب ہوتا ہے اور پھر دوبارہ اس کے قریب اس وقت تک نہیں جاتا ہے جب تک کہ وہ بچہ نہ جنے اور پھر دوسری بار حاملہ ہونے کی اس کے اندر خواہش نہ جاگ اٹھے۔ اسی طرح سے چوپائے پیٹ بھرکرکھانے پینے کے بعد مزید نہیں کھاتے جب کہ ہمارے اندر زیادہ تر بیماریاں یہ کھانے پینے کی چیزوں میں زیادتی کے نتیجہ ہی میں جنم لیتی ہیں (معدہ تمام بیماریوں کا جڑہے) ہم اس قول سے کوسوں دور ہیں "ہم ایسی قوم ہیں جو صرف بھوکا ہونے پر ہی کھاتے ہیں اور جب کھاتے ہیں تو مکمل آسودہ ہوکر نہیں کھاتے ہیں"۔ ہم لوگوں نے حقیقت میں روزے کے فوائد کو ضائع کردیا اس کی واضح دلیل ماہ رمضان میں کھانے پینے کی چیزوں کا مزید طلب ہونے کی وجہ سے کسی حد تک ان کی قیمتوں میں اضافہ کا پایا جانا ہے اور یہ روزے کے اہداف کے خلاف ہے۔ اسی طرح سے ماہ رمضان میں ٹیلیویژن پر بکثرت دیکھے جانے والے ایک منٹ کے اعلان کے قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کا پایا جانا ہے اور یہ بھی روزے کے اہداف کے خلاف ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مسلمان پورے سال زندگی کے ہر میدان میں رمضان کے نتائج سے نصیحت حاصل کریں اور اس سے بہرہ مند ہوں۔ ثمرة الصيام طوال العام UR
نخلستان اسلام -
|