English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  فتوے -: عورت گھریلو فرائض اور نفلی عبادتوں کے درمیان - کتابيں -: مغرب کی اسلام دشمنی کے پہلو۔۔ اندلس کی فتح - موجودہ قضيے -: اسلامی نظام حکم کے سائے میں ملک کا کردار - نخلستان اسلام -: افسوس نہ کریں اور زندگی کو خوشگوار بنائیں - حادثات -: فلسطینی گا‏ؤں دیریاسین کی بھلائی ہوئی دردناک داستان - اپني مشکلات بتائيں -: خاوند حسن معاشرت پر عمل نہيں كرتا اور نہ ہى اخراجات ديتا ہے اور بيوى خلع لينا چاہتى ہے - موجودہ قضيے -: فقہی اختلاف کے آداب میں سے ہے۔۔۔ فروعات میں فریق مخالف کی رائے کا احترام کرنا - کتابيں -: مغرب کی اسلام دشمنی کے پہلو۔۔ ٹکراؤ کا آغاز - نخلستان اسلام -: مایوس نہ ہوں - مسلم خاندان -: کیا عورت سے متعلق اسلام منفی سوچ رکھتا ہے؟(1)۔ - فتوے -: کسی جگہ اکٹھا ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا حکم - مسلم خاندان -: خواتین مسجد سے بے دخل کیوں؟۔ - موجودہ قضيے -: امت اسلامیہ کو اجتماعی طور پر مرتد گرداننا۔۔۔ جھوٹ اور بے بنیاد ہے -  
ووٹ ديں
کیا شام میں مظاہرہ کرنے والی عوام کی فتح ممکن ہے؟
ہاں
نہیں
معلوم نہیں
سابقہ را? عامہ
مسلم خاندان -

خواتین اور رمضان کی تیاری

مسز شاہد اعوان۔۔ فون پر آج ان کی گفتگو کا موضوع رمضان کی تیاری تھی۔ میری قریبی عزیزہ ہیں بیمار بھی رہتی ہیں۔ وہ فکرمند تھیں کہ رمضان بس قریب ہی آگیا ہے اور رمضان کی تیاری نہیں کر پا رہی ہیں۔ بیرون ملک سے بیٹی آگئی ہے لہٰذا گھر کے معمولات خاصے ڈسٹرب ہیں۔ اس کے بچوں کے معمولات میں، میں نے جاننا چاہا کہ ایسی کیا تیاری ہے جس کے لئے وہ اتنی فکرمند ہیں؟ تو وہ بولیں کہ رمضان سے پہلے کچن سیٹ ہو جاتا ہے تو سہولت رہتی ہے چانکہ رمضان میں کھانا پکانا نسبتاً زیادہ ہو تا ہے۔ افطار پارٹی پر بھی دوست احباب آتے ہیں لہٰذا کچھ نئی کراکری -پریزر کے لئے نئے ڈونگے اور دستر خوان کی ڈشیں وغیرہ۔اچھی خاصی فکر کرنا ہوتی ہے رمضان سے قبل اور ظاہر ہے یہ مردوں کی فکریں تو ہیں نہیں رمضان سر پر آگیا اور اور تیاری کچھ نہیں بس روز سوچتی ہوں بازار نکل جاںمگر وقت ہی نہیں مل پا رہا لگ رہا ہے اس بار بغیر تیاری ہی کے رمضان آجائے گا۔

میں سوچنے لگی رمضان کے استقبال کی فکر کتنی مبارک فکر ہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کو شعبان میں جمع کر کیرمضان کی تیاری کی طرف متوجہ کرتے تھے لیکن مذکورہ فکر ہی کیا حقیقی فکر ہے؟ اور کیا رمضان کی تیاری میںیہی ایک عنوان ہماری فکر اور پریشانی کا مرکز ہونا چاہئے؟۔

عام طور پر معا شرے میں استقبال رمضان کی تیاریوں میں گھروں کی اضافی جھاڑ پونچھ اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے یہ اپنی جگہ کوئی معیوب بات نہیں لیکن ہماری فکر اور شعور کی یہ انتہا نہیں کہ بس گھر صاف ستھرا ہو جائے۔کچن کے اضافی برتن اور اضافی راشن آگیا تو بحیثیت خاتون خانہ میری ذمہ داری پوری ہو گئی۔اس ساری صفائی اور تیاری میں اہم ترین بات یہ کہ روزے کا مقصد بیان کیا گیا ہے''تاکہ تم تقوی حاصل کرو''۔

کسی نے پوچھا اللہ کے نبی تقوی کا مقام کیا ہے؟ آپ نے دل کی طرف اشارہ کر کے فرمایا، تقوی یہاں ہے۔ تقوی جس کا مقام دل ہے اس دل کی صفائی مطلوب نہیں؟ اس شیشہ دل میں بھی تو کتنا گردو غبار آچکا ہے اپنے قریبی عزیزوں سے مراسم کتنی بار شکستہ ہوئے کتنی بار دل ان رشتوں سے ٹوٹ ٹوٹ گیا - شیشہ کو صاف نہ کریں توکب اپنا عکس دیکھ سکتے ہیں۔اس دل پر کتنے جالے لگے ہیں بدگمانیوں کے، نفرتوں کے، حسد کے اور بغض کے، مانا کہ غلطیاں دوسروں کی بھی تھیں لیکن مجھے تو فکر بس اپنے دل کی مطلوب ہے کہ اس کو جھاڑ پونچھ کر صاف ستھرا کر لوں کہ رمضان میں تو اپنے رب کا جلوہ دیکھ سکوں اس کی معرفت سے فیضیاب ہو جاں- بس معاف کر دیں سب کو کہ میں شب قدر کی عظیم راتوں میں کیسے استغفار طلب کروں گی جب میں خود اس کے بندوں کو معاف کرنے پر تیار نہیں تو اس کے سامنے معافی کا دامن کیسے پھیلاں گی اس لئے معاف کر دوں تاکہ مجھے بھی اس در سے معافی مل جائے!۔

ایک فکر کی بات یہ ہے کہ جب عام دنوں میں ہم تین وقت دستر خوان پر بیٹھتے ہیں اور رمضان میں صرف دو وقت تو پھر ہماری مصروفیات اور کچن کے اخراجات اور لوازمات کی فہرست اتنی لمبی کیوں ہوتی ہے؟ رمضان میں بھوکا رکھنے کی پریکٹس کرانے کا مطلب تو یہ ہے کہ ہم اس لذت دنیا سے باہر نکلیں جس نے ہمیں مادہ پرست بنا دیا ہے ۔ہم جسمانی لذتوں کے حصول میں ایسے منہمک ہوئے کہ روحانی تقاضوں کو بھول گئے اس لئے روزہ ہمیں دو اہم ترین جسمانی تقاضوں یعنی نیند اور بھوک پر کاری ضرب لگانا سکھاتا ہے لیکن بظاہر بھوکا رہ کر اگر سارا دن ہم افطار کے لوازمات اور اس کی تیاریوں کی فکر ہی میں لگے رہتے ہیں اور سہ پہر سے ہی کچن کا رخ کرتے ہیں کہ بچوں کی علیحدہ علیحدہ فرمائشیں پوری کرنا ہو تی ہیں تو پھر تو ہم نے روزے کے اصل مقصد کو جاننے کی کوشش ہی نہیں کی -پھر نفس میں کہاں ضبط آیا پھر جسمانی تقاضوں سے کہاں ناطہ کمزور ہوا؟ہم تو رمضان میں اپنے نفس کی وہ وہ خواہشات پوری کرتے ہیں۔ اس کے وہ وہ ناز اٹھاتے ہیں جو عام دنوں میں نہیں تو پھر کہاں تزکیہ کا مقصد حاصل ہوا؟۔

میری چھوٹی بہن کہنے لگی کہ وہ روزے کی حالت میں اور افطار سے گھنٹہ بھر قبل کچن میں جاتی ہے اور افطار اور کھانے سب سے فارغ ہو کر پھر افطار کے فورا بعد تراویح کی تیاری میں مصروف ہو جاتی ہے -اور سب اہل خانہ مسجد میں تراویح کے لئے جاتے ہیں وہ بولی ہمارے میڈیا نے ہمیں یہ باور کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی کہ رمضان لذت کام و دہن کا مہینہ ہے طرح طرح کے پکوان، خوش ذائقہ اور مہنگی ڈشیں ، کثرت سے تلی ہوئی چیزوں کی جو ترکیبیں نشر کی جاتی ہیں حالانکہ رمضان میں ہمیں سادگی کو فروغ دینا چاہئے۔ وہ بولی میں ایک دن ماسی کو ساتھ لگا کر مہینہ بھر کا لہسن ادرک اور  سرخ پیاز پیس کر فریز کر لیتی ہوں۔ سبزیاں جو کاٹ کر فریز کی جا سکتی ہیں فریز کر لیتی ہوںاور دستر خوان پر صرف ایک کھانا ہوتا ہے اور فروٹ -اور جس دن افطاری بنانی ہوتی ہے اس دن کھانے کی چھٹی۔کیونکہ پیٹ تو ایک ہی ہے اسے اتنا کیوں بھر لیا جائے کہ تراویح میں ڈکاریں اور نیند آتی رہے۔ گھر میں سب کو ہدایت ہے کہ اپنی پلیٹ گلاس کپ اور چمچے خود دھو کر رکھیں ۔میں تو کوشش کرتی ہوں کہ ماسی سے بھی کم مشقت لوں کیونکہ رمضان میں ملازمین سے کم مشقت لینے کا بھی بہت اجر ہے۔

حقیقت یہی ہے جو ہم نے اپنا لائف اسٹائل بنایا ہے اس کا تعلق ہمارے مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہے ہم جو سوچتے ہیں وہی کرتے ہیں۔میں نے فیصلہ کیا کہ رمضان میں عید کاکوئی تذکرہ کوئی تیاری نہیں کرنا کیونکہ عید تو ان کی ہے جنہوں نے رمضان کا اور طاق راتوں کا پوروا پورا حق ادا کیا ہو -ورنہ تو پھر عید نہیں بلکہ وعید ہے اس لئے میرے گھر کے تمام افراد کے عید کے کپڑے شعبان کے آخر میں استری کر کے ہینگ کر دیتی ہوں کہ اس طرف سے کوئی فکر نہ رہے۔ ہمارے روزو شب ہماری فکری صلاحیتوں اور ہماری منصوبہ بندی کے گرد ہی گھومتے ہیں ناقص منصوبہ بندی یا منصوبہ بندی کا فقدان ہماری زندگی کے معیار کو خاصہ ڈسٹرب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ہمیں اس بات کا پورا شعور ہونا چاہئے کہ رمضان کے دن اور رات کا ایک ایک لمحہ اتنا قیمتی ہے کہ ایک پوری زندگی دے کر بھی ہم اسکا نعم البدل حاصل نہیں کر سکتے۔

karachiupdates.com



مسلم خاندان -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت